whatsapp image 2026 06 20 at 2.00.51 pm (1)

“میں ماریہ ہوں ”

ایک کہانی ہے جہاں عورت کی شناخت صرف اس کے شوہر اور گھر تک محدود سمجھی جاتی ہے۔
ماریہ ایک تعلیم یافتہ اور سمجھدار لڑکی تھی جس نے یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی اور وہ ایک اسکول میں استاد بننا چاہتی تھی۔ لیکن اس کے شوہر محمد علی اور اس کے گھر والے اس خیال کے سخت خلاف تھے کیونکہ ان کے مطابق عورت کا اصل کام گھر سنبھالنا اور شوہر کی خدمت کرنا ہے۔
محمد علی ایک روایتی اور سخت مزاج شخص تھا جو ہر فیصلہ خود کرتا تھا۔ وہ سمجھتا تھا کہ عورت اگر باہر کام کرے گی تو خاندان کی عزت متاثر ہوگی۔ ماریہ نے جب بار بار اپنی خواہش ظاہر کی تو اسے یہ کہہ کر خاموش کر دیا گیا کہ تم عورت ہو، تمہیں سوال نہیں کرنے چاہییں۔
ماریہ جب جب گھر کے کام کرتی اس کے اندر گھٹن ہونے لگی، اس نے خود سے ہی ایک عہد کیا کہ مجھے آگے بڑھنا ہے چائیے میرا کوئی ساتھ دے یا نا دے،
ماریہ نے جب یہ بات اپنی ماں کو بتائی تو اس نے ہے کہہ کر اسے چپ کروا دیا کہ عورت کا اصل گھر اس کے شوہر کا گھر ہوتا ہے، اور اس کا فیصلا سر آنکھوں پر لیا جائے تو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی۔
ماریہ ایک بہادر ہمت والی لڑکی تھی ایک دن محمد علی گھر آیا اور کہنے لگا،
ماریہ مجھے روٹی پکا کر دو جلدی ایسی وقت ،
ماریہ چپ رہی اور آخر اس کے اندر کی آواز باہر آئی
میرا بچپن سے ایک سپنا تھا کہ میں ٹیچر بنوں گی
پر تم نے میری ایک نا سنی،
اور اب میں ٹیچر بن کر دیکھاؤ گی،
محمد علی۔
خاموش گستاخ لڑکی نکل جاؤ میرے گھر سے تم جیسی عورت کے ساتھ رہ کر لوگ نہیں ہنسا سکتا اپنے اور اپنے باپ دادا کی عزت پر
نکل جاؤ میرے گھر سے،
یوں ماریہ گھر جا کر ہی اپنی ماں سے کہنے لگی میں گھر چھوڑ آئی ہوں اور مجھے کچھ وقت یہاں رہنے دو پھر میں جب کمانے لگوں گی سب کے احسان کو م اتار دوں گی،
یوں ماریہ نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جب وہ اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنی ماں کے گھر آئی تو اس کے پاس نہ کوئی نوکری تھی اور نہ ہی مالی سہارا، لیکن اس کے حوصلے بلند تھے۔ اس نے دوبارہ اپنی پڑھائی اور نوکری کی تیاری شروع کر دی۔ وہ دن رات محنت کرتی، کتابیں پڑھتی اور اپنے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے مسلسل کوشش کرتی رہی۔
کئی مہینوں کی جدوجہد اور محنت کے بعد آخرکار ماریہ کو اپنے ہی گاؤں کے ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر کی بن گئی
اور ماریہ کی کامیابی نے گاؤں کی بہت سی لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے اور اپنے خواب پورے کرنے کا حوصلہ دیا۔ ماریہ اب صرف ایک ٹیچر نہیں تھی بلکہ امید، ہمت اور خود اعتمادی کی علامت بن چکی تھی۔ اس نے ثابت کر دیا کہ عورت اگر عزم اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھے تو معاشرے کی رکاوٹیں بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتیں۔
نتیجہ
یہ کہانی پدرشاہی نظام کو ظاہر کرتی ہے جہاں عورت کے خواب اور فیصلے اہم نہیں سمجھے جاتے۔ ماریہ کی جدوجہد خواتین کی خودمختاری، تعلیم اور برابری کے حق کی نمائندگی کرتی ہے۔ کہانی یہ پیغام دیتی ہے کہ عورت کو اپنی شناخت بنانے اور اپنے خواب پورے کرنے کے برابر مواقع ملنے چاہئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *